Advertise here
Latest in PakMediaKorner

Bewafai - Episode 34 on Geo Tv

OR


اے طائیر آئی ایم ایفی اس قرض سے موت اچھی

Watch Now اے طائیر آئی ایم ایفی اس قرض سے موت اچھی

اے طائیر آئی ایم ایفی اس قرض سے موت اچھی

میاں اشرف کو اللہ جنت نصیب کرے۔ لاکھوں میں ایک آدمی تھا۔ عمر میں ہم سے چند سال بڑا اور سبجیکٹ بھی اس کا مختلف تھا لیکن ہاسٹل فیلو ہونے کی وجہ سے دوستی ہوگئی اور خوب ہوگئی۔ پڑھائی کے علاوہ دن رات اکٹھے۔ جب ہم ملے تو وہ غالباً دوسرا یا تیسرا ایم اے کررہا تھا۔ لوگ ”ایم اے در ایم اے“ کی وجہ پوچھتے تو کہتا … ”کھاتے پیتے گھر کا” بچہ“ ہوں۔ میں نے کون سی نوکریاں کرنی ہیں۔“ پھر یکدم بہت ہی سنجیدہ سا ہو کر کہتا … ”سچ یہ ہے کہ میرا یہ نیو کیمپس چھوڑنے کو دل نہیں کرتا، میں یہاں سے کبھی گیا بھی تومیری روح یہیں کہیں نہر کے کنارے بھٹکتی پھرے گی۔“ میاں اشرف کی اک اور عجیب سی عادت تھی کہ ہر دوست کے والد کے ساتھ مودبانہ قسم کا دوستانہ بنا کر دوستوں کو یہ کہہ کر ”بلیک میل“ کرتا کہ ”تم میرے دوست ہی نہیں بھتیجے بھی ہو۔“ میاں نے زندگی بھر کف لنکس کے بغیر والی قمیض نہیں پہنی۔ اس کے پاس بیسیوں جوڑے کف لنکس کے تھے اور پتلون پر تو دوسری کریز کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ میاں کا تعلق ساہیوال سے تھا اور ”میاں“ ہونے پر بہت ہی متفخر بلکہ اکثر کہتا ”ہم چودہ اگست 1947ء کے بعد والے میاں نہیں، جینوئن میاں ہیں“۔
میاں اشرف کو بالآخر کیمپس چھوڑ کر واپس ساہیوال جانا پڑا۔ کبھی کبھی ملنے آجاتا تو پوری پوری رات نہر کنارے جاگتے اور گپیں لگاتے۔ ایک ایسے ہی ”دورے“ کے دوران میاں نے ایک دلچسپ واقعہ سنایا۔ میاں کاکوئی دوست ساہیوال میں ڈپٹی کمشنر بن کر آیا تو اس نے فرمائش کی کہ ”یار میاں کوئی اچھا سا باورچی تو ڈھونڈ دے“ تیری بھابھی کو انڈہ ابالنے کے علاوہ اور کچھ نہیں آتا “… ”نوپرابلم“ میاں نے اپنے مخصوص تکیہ کلام کے بعد کہا کہ ”ہمارے پاس دو، تین خانسامے ہیں جو سب سے اچھا ہے وہ تمہیں بھیج دوں گا لیکن شرط یہ ہے کہ تنخواہ اسے بدستور میرے گھر سے ہی ملے گی۔“
اگلے روز شام گئے ڈئی سی صاحب اور ان کی بیگم لان میں بیٹھے چائے پی رہے تھے کہ باورچی پیش ہوگیا۔ پہلے بیگم صاحب نے ”انٹرویو“ کیا پھر ڈی سی صاحب نے سوال داغنے شروع کردیئے۔ باورچی مختلف سوالوں کے جواب میں مختلف کھانوں کے حوالہ سے اپنی مہارت بتاتا چلا گیا لیکن مغلئی کھانوں سے کشمیری کھانوں اور چائینیز تک کا ذکر کرتے ہوئے وہ آخر پر یہ پخ ضرور لگا تاکہ … ”حضور! میرے جیسا آلو گوشت تو دنیا میں کوئی نہیں بنا سکتا“۔
ڈی سی صاحب نے آلو گوشت کی تکرار پر تھوڑا بور ہو کر کہا … ”یار یہ کیا تم ہر تان آلو گوشت پر ہی توڑ رہے ہو“۔ باورچی نے باادب ہاتھ جوڑ کر عرض کیا ”صاحب! اگر برا نہ منائیں تو جواب دوں؟ “”ہاں ہاں کہو، کھل کر بولو“ تو میاں اشرف کے باورچی نے کہا۔
”صاحب! سچی بات یہ کہ سالن صرف آلو گوشت ہی ہے باقی سب تو آپ جیسے صاحب لوگوں کی حرمزدگیاں ہیں“واقعی نظاموں میں نظام صرف ”جمہوریت“ ہی ہے لیکن اگر یہ ”جمہوریت“ لوگوں کو بھوکا مار کے خود کھربوں ڈالر لوٹ کر باہر لے جائے، بینکوں کو بینک کریسی تک لیجائے، عوام کے ساتھ ڈرون ڈرامے کرے، سیاسی پارٹیاں ذاتی ملکیتیں اور ورکر ذاتی ملازم سمجھے جائیں، موروثیت میرٹ کی دھجیاں بکھیرے، کشکول توڑنے کی لمبی لمبی چھوڑنے والے قرض اتارنے کیلئے قرض ملنے پر فخر کریں، پوسٹنگز، ٹرانسفرز، پروموشنز کا معیار ذاتی وفاداری ہو، ہر قسم کی نحوست سروں پر سایہ فگن ہو اور نئی سے نئی نحوست ایجاد کی جارہی ہو تو اسے کیا کہیں گے؟مان لیا آلو گوشت کے علاوہ ہر ڈش ثانوی اور جمہوریت ہی بہترین نظام ہے تو بھائی! اگر گوشت کسی مردار کا ہو اور آلوؤں میں کیڑے پڑے ہوں تو کیا پھر بھی آلو گوشت؟ زہر کی بوتل پر ”آب زم زم“ کا لیبل لگا ہے۔ یہ ”کیلے“ لکڑی کے ہیں۔ جن پر پینٹ کر کے انہیں کیلے کی “Look” دیدی گئی ہے۔ ”چک“ بھرتے ہی دانت باہر۔ اس میوزیکل چیئر کو جمہوریت کہنے اور سمجھنے کیلئے تھوڑا سا نہیں بہت زیادہ انبارمل ہونا ضروری ہے یا وہ سیانے اسے جمہوریت کہنے پر مصر ہیں جن کیلئے یہ سونے کی کان ہے ورنہ پورا پورا خاندان لیکر اس کان میں نہ گھستے۔اے طائیر ”آئی ایم ایفی“ اس ”قرضے“ سے موت اچھی جس قرضے سے آتی ہو پرواز میں کوتاہی سیٹ بیلٹیں باندھ کر تختہٴ دار کی پشتیں سیدھی کرلو کیونکہ جمہوریت کا بغیر پائیلٹ و پہیوں والا جہاز کریش لینڈنگ کیلئے تیار ہے۔ جمہوری حکومت نے آئی ایم ایف کی عائد کردہ شرائط کے عین مطابق بجلی کی قیمت میں 5 روپے فی یونٹ تک اضافہ کا فیصلہ کرلیا ہے۔ جس کا اطلاق انشاء اللہ عیدالفطر کے بعد ہوگا۔اس ”جمہوری اضافہ“ کے نتیجہ میں”جمہور“ کے ساتھ وہی کچھ ہوگا جو تاتاریوں کے لشکر اپنی مفتوح آبادیوں کے ساتھ کیا کرتے تھے۔ اس کشکول توڑ حکومت کے آتے ہی میں نے اپنے قارئین سے یہ فرمائش کی تھی کہ آٹے دال سے لیکر دودھ دہی تک تمام بنیادی ضروریات زندگی کے نرخ نوٹ کرلیں اور پھر 6 ماہ بعد کی قیمتوں کے ساتھ ان کا موازنہ کریں تاکہ ”جمہوری مرض“ کے علاج میں آسانی رہے۔چہرے بدلنے سے البتہ اتنا فرق ضرور پڑ سکتا ہے کہ وہ باشعور اور غیور پاکستانی جو پہلے سادہ ٹرین کے آگے کود کر خودکشیاں کیا کرتے تھے، اب بلٹ ٹرینوں کے آگے لیٹ کر زندگی کے بوجھ سے نجات حاصل کیا کرینگے۔ عیدالفطر کے فوراً بعد قربانی کی جو کہانی شروع ہوگی وہ قربانی والی عید تک عروج پر ہوگی۔ بجلی کی قیمت میں 5 روپے فی یونٹ اضافہ کا اصل مطلب جلد سمجھ آجائے گا تو پھر پوچھوں گا … مزید کتنی جمہوریت درکار ہے؟اے طائیر ”آئی ایم ایفی“ اس قرضے سے موت اچھی۔دوسرا مصرعہ آپ خود گنگنائیں کہ ووٹ دینے کے علاوہ بھی کچھ کرلینا چاہئے اور یاد رہے یہ قرضے عوام کیلئے موت ہیں … حکمرانوں کیلئے زندگی

Geo Cartoon Skinning Skills - 11th July 2013

Geo Cartoon Skinning Skills (1).mp4





Muhammad Aamir allowed to play domestic Cricket - 11th July 2013

Muhammad Aamir allowed to play domestic Cricket

Hasb e Haal on Dunya News - 11th July 2013

Watch Now Hasb e Haal on Dunya News – 11th July 2013


In Focus - 11th July 2013

Watch Now InFocus (Pakistan Aur Cheen Kay Darmiyan 8th Mahaday) – 11th July 2013

(Pakistan Aur Cheen Kay Darmiyan 8th Mahaday)

11th Hour -11th July 2013

Watch Now 11th Hour (BBC Report On MQM) – 11th July 2013

(BBC Report On MQM)

Banana News Network – 11th July 2013

Watch Now Banana News Network – 11th July 2013

Asi Season 2 - Episode 18 - 11th July 2013 On Express Ent



Top Story - 11th July 2013

Watch Now Top Story (Altaf Hussain ko phasanay ki saazish ki jarahi hai?) – 11th July 2013

(Altaf Hussain ko phasanay ki saazish ki jarahi hai?)

Aaj Kamran Khan ke Saath - 11th July 2013

Watch Now Aaj Kamran Khan ke Saath(London Main Khatre Ka Siren Baj Gaya..MQM Tayar Hai…!!) – 11th July 2013

Kharra Sach - 11th July 2013

Watch Now Kharra Sach (Imran Farooq Murder Case) – 11th July 2013

(Imran Farooq Murder Case) 



Faisla Awam Ka - 11th July 2013

Watch Now Faisla Awam Ka (Kya Karachi May Kabhi Aman Bhi Hoga ? ) – 11th July 2013

(Kya Karachi May Kabhi Aman Bhi Hoga ? )

Tonight With Moeed Pirzada - 11th July 2013

Watch Now Tonight With Moeed Pirzada(Media Comission Report Supreme Court Main Paish..) – 11th July 2013


(Media Comission Report Supreme Court Main )

Kal Tak - 11th July 2013

Watch Now Kal Tak (Nawaz Shareef nay ISI kay Head Quarters Mei Taweel Briefing li) – 11th July 2013

Tonight with Jasmeen - 11th July 2013

Watch Now Tonight with Jasmeen (Abbottabad Commission Report: Gadagar Kun ? ) – 11th July 2013

(Abbottabad Commission Report: Gadagar Kun ? )

Bolta Pakistan - 11th July 2013

Watch Now Bolta Pakistan (Bartania Mai MQM Ka Asli Dushman Kon…???) – 11th July 2013

(Bartania Mai MQM Ka Asli Dushman Kon...???)

Geo News 9pm Bulletin – 11th July 2013

Watch Now Geo News 9pm Bulletin – 11th July 2013

Dastan-e-Andalus - Episode 1- 11th July 2013 On TVOne



Janooun Tera Payar Ka - Episode 16 On Hum Tv



Meenu Ka Susral - Episode 64 On Ary Digital

OR


Dehleez - Episode 80 On Ary Digital



OR


Desi Wilayti - 11th July 2013 On PTV HOME

OR

Quddusi Sahab Ki Bewa - Episode 77 On Ary Digital

Quddusi Sahab Ki Bewah ary digital drama



OR

OR

Mera Sultan By Geo Kahani Episode 55 - 11th July 2013




Bewafa Hum Na Thay - Episode 18 On Tv One

OR

Ghalti Se Mistake Hogayee - Episode 1 - 11th July 2013 On Hum Tv



Yeh Raha Muskil Nahai - Episode 1 On PTV HOME

OR


Living on the Edge Season 5 - Episode 23 - 11th july 2013


BBC 2′s Documentary Against Altaf Hussain/MQM - 11th July 2013

Watch Now BBC 2′s Documentary Against Altaf Hussain/MQM

Dunya @ 8 with Malick - 11th July 2013

Watch Now Dunya @ 8 with Malick (PG – Barhti howi abadi, mulk ki tabahi?)- 11th July 2013

(PG - Barhti howi abadi, mulk ki tabahi?)

8pm with Fareeha - 11th July 2013

Watch Now 8pm with Fareeha (Abottabbad Comission Ne Kisi Ko Zimedar Kyun Nahi Tehraya..?) – 11th July 2013

Capital Talk - 11th July 2013

Watch Now Capital Talk (Drone Hamle Ruk Jaye To Dhamake Bhi Band Hojaye Geh..? ) – 11th July 2013

Off The Record - 11th July 2013

Watch Now Off The Record (Allegations From BBC Against MQM) – 11th July 2013

(Allegations From BBC Against MQM)

News Night - 11th July 2013

Watch Now News Night (Deshat Gardi k Haliya Waqiyat..Hukomaat Ki Policy Kia Hai???) – 11th July 2013

Live With Talat - 11th July 2013

Watch Now Live With Talat (Kya Dehshatgardi Kay Khilaaf Wazay Policy Bun Sakti Hai?) – 11th July 2013

Prime Time By Rana Mubashir - 11th July 2013

Watch Now Prime Time By Rana Mubashir (Energy Crisis..Top Priority For Govt.) – 11th July 2013

(Energy Crisis..Top Priority For Govt.)

News Eye - 11th July 2013

Watch Now News Eye (BBC Ki Documentary…Kya Yeh Bhi Media Trail Hai ?) – 11th July 2013

(BBC Ki Documentary...Kya Yeh Bhi Media Trail Hai ?)

News Hour - 11th July 2013

Watch Now News Hour (Imran Khan APC Chor Kay London May Party Attend Kar Rahay Hai) – 11th July 2013

Islamabad Tonight - 11th July 2013

Watch Now Islamabad Tonight (Altaf Hussain Par Money laundering Aur Tashadud Par Uksane k Ilzamat Ki Tehkikaat) – 11th July 2013

Lara Ki Kahani - Episode 22 On Geo Kahani



More to come

Auun Zara - Episode 4 on A Plus



OR

Bulbulay - Episode 219 On Ary Digital

bulbulay Ary Digital Drama

Orangi Ki Anwari
Orangi Ki Anwari Episode 103 - 11 July 2013 On Tv one

Coming tonight

Ishq E Memnu Episode 4 - 11 July 2013 On Urdu1


Ishq E Memnu
Ishq E Memnu Episode 4 - 11 July 2013 On Urdu1

Anokha Ladla - Episode 15 - 11 July 2013 On Ptv Home

Anokha Ladla - Episode 15 - 11 July 2013 On Ptv Home





Coming Soon

Silwatein Episode 23 - 11 july 2013 On Ary Digital

Silwatein
Silwatein
Silwatein Episode 23 - 11 july 2013 On Ary Digital

Jiya Na Jaye Episode 18 - 11 July 2013 On Hum Tv

Jiya Na Jaye Episode 18 - 11 July 2013 On Hum Tv

OR


Mann Kay Moti Episode 5 - 11 July 2013 On Geo Tv

Mann Kay Moti Episode 5 - 11 July 2013 On Geo Tv

OR

Tumhara Sath Jo Hota - Episode 64 - 11 July 2013 On Ptv Home

Tumhara Sath Jo Hota
Tumhara Sath Jo Hota - Episode 64 - 11 July 2013 On Ptv Home





Coming Soon

Kis Din mera Viyah Howay Ga Season 3 -11 July 2013 By Geo TV


Kis Din mera Viyah Howay Ga Season 3

Muskurati Morning With Faisal Qureshi - 11th July 2013


Preparation for Ramadan Repeat Telecast


 
Support : Creating Website | Johny Template | Mas Template
Copyright © 2013. Pakistani Media Korner - All Rights Reserved
Template Created by Creating Website Published by Mas Template
Proudly powered by Blogger