Advertise here

خبیر پختونخواہ میں ایف آئی آر کا آن لائن نظام

{[['']]}
Watch Now خبیر پختونخواہ میں ایف آئی آر کا آن لائن نظام

خیبر پختونخواہ کی پولیس نے ملک میں پہلی بار، عوام کو آن لائن یعنی انٹرنیٹ کے ذریعے ایف آئی آر درج کرانے کی سہولت دی ہے۔
اس اقدام سے اب توقع ہے کہ انہیں تھانوں کے چکر نہیں لگانے پڑیں گے۔
گذشتہ ماہ، انسپکٹر جنرل پولیس خیبر پختون خواہ، احسان غنی نے پولیس کی سرکاری ویب سائٹ کا افتتاح کیا تھا۔
قواعد و ضوابط کے تحت شکایات کنددگان ، اس ویب سائٹ پر موجود ایک آن لائن فارم بھر کر ایف آئی آر درج کرا سکیں گے جس کے بعد ایک خود ساختہ ایف آئی آر شناخت نمبر خود بخود آپ کے سامنے آ جائے گا۔
آن لائن فارم میں دی گئی معلومات کو متعلقہ ایس ایچ او، ڈی پی او اور آر پی او کو ای میل کر دی جائیں گی۔
شکایت کنندہ کے بارے میں معلومات کی تصدیق نادرا سے ہوگی اور پھر اس شخص کو فون یا ای میل کے ذریعے مزید کارروائی کے بارے میں بتا دیا جائے گا۔
خیبر پختونخواہ کی پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ اس سہولت سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھائیں
Share this game :

No comments:

Post a Comment

 
Support : Creating Website | Johny Template | Mas Template
Copyright © 2013. Pakistani Media Korner - All Rights Reserved
Template Created by Creating Website Published by Mas Template
Proudly powered by Blogger